ادارہ : جامعہ عطر العلوم (اسلام آباد)
شعبہ : تعبیر الرؤیاء (خوابوں کی تعبیر)
سلسلہ : خوابوں کی دنیا
حروفِ تہجی کی ترتیب : حر ف الالف (الف اور الف مد ”آ“ سے شروع ہونے والے الفاظ اس کے تحت ہوں گے .)
عنوان : خواب میں انڈا دیکھنا
سوال : اگر کوئی شخص خواب میں انڈا دیکھنے کی کیا تعبیر ہے ؟
جواب : خواب میں انڈا دیکھنے کی بنیادی طور پر چار (4) قسم کی تعبیرات ہو سکتی ہیں۔
(1) خیر و خوشی
(2) درویشی
(2) عورت
(3) اولاد
(4) مال
ذیل میں ان سب کو مختصر وضاحت کے ساتھ درج کیا جا رہا ہے :
(1) خیر و خوشی : چڑیا کا انڈا تھوڑی بہت خیر و خوشی کی دلیل ہے۔
(2) درویشی : بطخ کا انڈا دیکھنا اشارہ ہے کہ درویشی اور دنیا سے بے رغبتی اپنائے گا اور اس کی ایک تعبیر یہ ہے کہ اُسے درویش صفت فرزند سے نوازا جائے گا۔
(2)عورت : اگر دیکھے کہ مرغی نے اُس کے سامنے انڈا دیا ہے اور وہ نہیں جانتا ہے کہ کیسا ہے ، تو یہ عورت کی دلیل ہے یعنی نکاح ہو گا اور اُس کے ساتھ زندگی گزارے گا اور دیکھے کہ خود انڈا دیتا ہے ، تو یہ عورت کے ساتھ شدید محبت کی دلیل ہے اور اپنے آپ کو پرندوں کی طرح انڈے پر بیٹھا دیکھے ، تو دلیل ہے کہ عورتوں کے پاس بیٹھے گا اور نفع پائے گا اور کسی سے انڈا لیتے ہوئے دیکھنا عورت کے ساتھ حرام کاری کی علامت ہے . (العیاذ باللہ تعالیٰ)
(3) اولاد : اگر دیکھے کہ مرغی کے نیچے انڈا رکھا ہے اور اُس نے انڈا باہر ڈال دیا ہے ، تو دلیل ہے کہ اُس کے ہاں ایماندار لڑکے کی ولادت ہو گی اور اگر دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے ، تواشارہ ہے کہ اُس کی لڑکی جوان ہو گی اور اپنے پاس بہت سے انڈے دیکھنا بہت سے لڑکوں کی ولادت کی دلیل ہے۔
(4) مال : اگر دیکھے کہ پکا ہوا انڈا کھاتا ہے ، تو دلیل ہے کہ محنت و مشقت کے ساتھ مال ملے گا اور نیم پکا (آدھا کچا ، آدھا پکا) انڈا کھایا ہے ، تو مالِ حرام کھائے گا . اگر دیکھے کہ چھلکے سمیت انڈا کھایا ہے ، تو مردے یا مقتول کا مال پانے کی دلیل ہے اور ایک تعبیر یہ ہے کہ مُردوں کا کفن چوری کرے گا۔
نوٹ : خوابوں کی تعبیر کا علم کافی وسیع ہے ، جس وجہ سے اپنے خواب یا کسی کے خواب کو سن کر اس سے متعلقہ تمام باریکیوں کو سمجھ لینا اور درست تعبیر بتانے میں کامیاب ہونا ایک مشکل امر ہے ، لہٰذا کسی متعین خواب کی تعبیر کے لئے کسی اچھے معبر سے رابطہ کیا جائے کہ جسے قرآن و حدیث کے علم کے ساتھ ساتھ تعبیر کا علم بھی ہو۔


