ادارہ : جامعہ عطر العلوم (اسلام آباد)
شعبہ : تعبیر الرؤیاء (خوابوں کی تعبیر)
سلسلہ : خوابوں کی دنیا
حروفِ تہجی کی ترتیب : حر ف الالف (الف اور الف مد ”آ“ سے شروع ہونے والے الفاظ اس کے تحت ہوں گے .)
عنوان : خواب میں آتش دان (انگیٹھی) دیکھنا
سوال : اگر کوئی شخص خواب میں آتش دان (انگیٹھی) دیکھے ، تو اس کی کیا تعبیر ہے ؟
جواب : خواب میں آتش دان (انگیٹھی) دیکھنے کی بنیادی طور پر چار (4) قسم کی تعبیرات ہو سکتی ہیں۔
(1) مال
(2) زوجہ
(3) خادمہ / کنیز
(4) کنیز یا خادم کو کھو دینا
ذیل میں ان سب کو مختصر وضاحت کے ساتھ درج کیا جا رہا ہے۔
(1) مال : خواب میں آتش دان (انگیٹھی) دیکھنا مال و دولت ملنے کی دلیل ہے۔
(2) زوجہ : خواب میں آتش دان کی ایک تعبیر عورت کے ساتھ نکاح کی دلیل ہے ، پھر اگر آتش دان لوہے کا ہو ، تو دلیل ہے کہ اعزہ و اقارب میں سے کسی عورت کے ساتھ نکاح ہو گا اور لکڑی کا ہے ، تو اشارہ ہے کہ وہ عورت منافق ہو گی اور مٹی کا ہو ، تو دلیل ہے کہ وہ متکبر و مشرکوں میں سے ہو گی۔
(3) خادمہ / کنیز : خواب میں آتش دان دیکھنے کی ایک تعبیر یہ ہے کہ خدمت کرنے والی عورت / کنیز پائے گا۔
(4) کنیز یا خادم کو کھو دینا : اگر آتش دان ٹوٹا ہو ، تو دلیل ہے کہ وہ اپنے کنیر یا خادم کھو بیٹھے گا۔
نوٹ : خوابوں کی تعبیر کا علم کافی وسیع ہے ، جس وجہ سے اپنے خواب یا کسی کے خواب کو سن کر اس سے متعلقہ تمام باریکیوں کو سمجھ لینا اور درست تعبیر بتانے میں کامیاب ہونا ایک مشکل امر ہے ، لہٰذا کسی متعین خواب کی تعبیر کے لئے کسی اچھے معبر سے رابطہ کیا جائے کہ جسے قرآن و حدیث کے علم کے ساتھ ساتھ تعبیر کا علم بھی ہو۔


