روزے کی حالت میں لپ اسٹک لگانے کا حکم
ریفرینس نمبر: 46
تاریخ اجراء:16 شعبان المعظم 1445 ھ بمطابق 27 مارچ 2024 ء
مجیب: ابو ثوبان محمد خاقان قادرى عفى عنه
شعبہ الافتاء و التحقیق
(جامعہ عطر العلوم)
سوال
روزے کی حالت میں لپ اسٹک (Lipstick) لگانے کا کیا حکم ہے ؟ کیا اس کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورتوں کے لئے جائز و پاک اجزاء پر مشتمل لپ اسٹک (Lipstick) لگانا ، جائز ہے ، البتہ روزے کی حالت میں اس سے بچنا چاہئے کہ عموماً ہر ایک کو ہونٹوں پر زبان لگانے کی عادت ہوتی ہے اور یوں تھوک وغیرہ کے ذریعے اس کے اجزاء اندر جانے کا اندیشہ ہے اور اگر منہ میں اس کا ذائقہ محسوس ہو ، تو یہ کراہت ہو گی کہ روزے کی حالت میں بلاضرورت کسی چیز کو چکھنا مکروہ ہے ، لہٰذا روزے کی حالت میں لپ اسٹک لگانے سے بچنا چاہئے۔ البتہ روزہ ٹوٹنے یا نہ ٹوٹنے میں یہ تفصیل ہو گی کہ اگر اس کا کوئی ذرہ / جزء حلق سے نیچے اتر گیا ، تو روزہ ٹوٹ جائے گا ، جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو اور اگر اس کا کوئی ذرہ / جزء حلق سے نیچے نہیں اترا ، تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم


