جُھک کر سلام کرنا؟

جُھک کر سلام کرنا؟

مجیب: ابو ثوبان محمد خاقان قادرى عفى عنه

محتصر شرعی مسائل

(جامعہ عطر العلوم)

سوال

بعض لوگ ملاقات کے وقت جُھک کر سلام و مصافحہ کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

ملاقات کے وقت جُھکنے کی مختلف صورتیں و احکام ہیں: (1) اگر جُھکنا حدِ رکوع (اتنا جُھکنا کہ ہاتھ بڑھائے ، تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں ، اس حد) تک ہو ، تو ناجائز و مکروہِ تحریمی ہے۔ (2) اگر جُھکنا حدِ رکوع سے کم ہو ، تو مکروہ تنزیہی ہے یعنی گناہ نہیں ، لیکن بچنا بہتر ہے۔ (3) اگر جُھکنا کسی غرضِ صحیح کے لئے ہو جیسے والدین یا معظمِ دینی شخصیت کا ہاتھ چومنے کے لئے جُھکے ، تو یہ بغیر کسی کراہت کے جائز ہے کہ اس میں مقصود جُھکنا نہیں ، بلکہ ہاتھ چومنا ہے اور جُھکنا تو محض ضمناً و ضرورتاً یا ایک جائز کام کا وسیلہ ہے ۔   (ماخوذ از فتاوی رضویہ ، ج 22 ، ص 550 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاہور) وضاحت: یہاں صرف سر جُھکانا مراد نہیں ، بلکہ سَر اور پیٹھ جُھکانا مراد ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم