بغیر زبان ہلائے قرآن پڑھنے پر ثواب؟

جمعہ کے دن فوت ہونے والا عذابِ قبر سے محفوظ

تاریخ اجراء:29 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ بمطابق 06 جولائی 2024ء

مجیب: ابو ثوبان محمد خاقان قادرى عفى عنه

محتصر شرعی مسائل

(جامعہ عطر العلوم)

سوال

بغیر زبان ہلائے محض دل میں قرآنِ پاک پڑھا جائے ، تو قرآنِ پاک پڑھنے کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

جواب جاننے سے قبل چند باتیں ذہن نشین فرما لیں:

(1) قرآنِ مجید کو دیکھنا ، چھونا اور پڑھنا تینوں کام باعثِ اجر و ثواب ہیں۔

(2)بغیر زبان ہلائے محض دل میں / تصور ہی تصور میں پڑھنا حقیقت میں پڑھنا نہیں کہلاتا ، شرعاً اس پر پڑھنے کا اطلاق نہیں ہو گا . پڑھنے سے مراد یہ ہوتا کہ اتنی آواز سے پڑھا جائے کہ شور و غل وغیرہ کوئی مانع (رکاوٹ) نہ ہو ، تو اپنے کان سن لیں۔

تو اگر کوئی شخص قرآنِ مجید کو اس طریقے سے پڑھے کہ زبان نہ ہلائے اور محض دل یا تصورات میں پڑھ رہا ہو ، تو اُسے قرآنِ مجید پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا ۔ البتہ مصحف شریف کو دیکھنے اور چھونے کا ثواب ملے گا ، جبکہ اسے دیکھ اور چھو رہا ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم