عورت کا گھر کی چھت پہ نماز پڑھنا کیسا ؟

عورت کا گھر کی چھت پہ نماز پڑھنا کیسا ؟

ریفرینس نمبر: 70

تاریخ اجراء:30 شوال المکرَّم 1445 ھ بمطابق 08 مئی 2024 ء

مجیب: ابو ثوبان محمد خاقان قادرى عفى عنه

شعبہ الافتاء و التحقیق

(جامعہ عطر العلوم)

سوال

کیا عورت گھر کی چھت پہ کھلے آسمان کے نیچے نماز پڑھ سکتی ہے ؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 عورت کا چھت پر نماز پڑھنا جائز ہے ، جبکہ بے پردگی والی صورت نہ ہو مثلاً چھت پر اگر اتنی اونچی باؤنڈری وال ہے کہ دوسروں کی نظر اس عورت پر نہیں پڑے گی ، لیکن پھر بھی عورت کا بند کمرے میں نماز پڑھنا افضل ہے ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ارشاد فرمایا : “ صلاۃ المراۃ فی بیتھا افضل من صلاتھا فی حجرتھا و صلاتھا فی مخدعھا افضل من صلاتھا فی بیتھا ” ترجمہ : عورت کا دالان میں نماز پڑھنا صحن میں پڑھنے سے بہتر ہے اور کوٹھری میں پڑھنا دالان سے بہتر ہے۔   (سنن ابی داؤد ، ج 1 ، ص 96 ، حدیث نمبر:570)   

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم