!!!کسی کی زمین زبردستی لینا جائز

سلسلہ : الالغاز الفقھیۃ (فقہی پہیلیاں)

کتاب الحظر و الاباحۃ : جائز و ناجائز چیزوں کا بیان

عنوان : کسی کی زمین زبردستی لینا جائز؟

نمبر شمار : 36

سوال : کیا ایسی بھی کوئی صورت ہے کہ مالک سے اُس کی زمین زبردستی بھی لینا جائز ہوتا ہے ؟

جواب : جی ہاں ! شریعتِ مطہرہ نے اس کی ایک صورت بیان فرمائی ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے مسجد تنگ پڑ جائے اور مسجد کی توسیع کی حاجت ہو اور مسسجد کے ساتھ / اس کے پہلو میں کسی شخص کی زمین ہے ، تو اُسے خرید کر مسجد میں اضافہ کریں اور اگر وہ نہ دیتا ہو ، تو مسجد کی ضرورت کے پیشِ نظر واجبی قیمت دے کر جبراً (زبردستی) اُس سے وہ جگہ لی جا سکتی ہے۔

(رد المحتار ، ج 4 ، ص 379 ، دار الفکر ، بیروت)

و اللہ تعالیٰ اعلیٰ و اعلم بالصواب

10 جمادی الاولیٰ 1446 ھ بمطابق 13 نومبر 2024 ء