نمازیں (ادا اور قضا) معاف ہونے کی صورت؟؟؟

سلسلہ : الالغاز الفقھیۃ (فقہی پہیلیاں)

کتاب الصلوٰۃ : قضا نمازوں کا بیان

عنوان : نمازیں (ادا اور قضا) معاف ہونے کی صورت ؟؟؟

نمبر شمار : 39

سوال : حیض و نفاس کے علاوہ کوئی ایسی صورت ہے کہ نماز معاف ہو جاتی ہے حتی کہ اُس کی قضا بھی لازم نہیں ہوتی ؟

جواب : جی ہاں ! اس کی بھی صورت ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر جنون (پاگل پن) یا بے ہوشی طاری ہو جائے اور اسی حالت میں چھ نمازیں یا ان سے زیادہ نمازیں فوت ہو جائیں ، تو ان کی قضا نہیں ہوتی اور اگر چھ سے کم نمازیں فوت ہوں ، تو ان کی قضا لازم ہوتی ہے۔

نیز یاد رہے کہ بے ہوشی کسی آفت سماویہ کے سبب ہو یعنی من جھۃ اللہ ہو ، تو قضا ساقط ہونے کی صورت ہو سکتی ہے ، ورنہ انجیکشن اوردوا وغیرہ مصنوعی طریقے سے جو بے ہوشی طاری کی جائے ، اُس میں بہر حال نمازوں کی قضا لازم ہوتی ہے ، اگرچہ بے ہوشی کتنی ہی طویل ہو جائے۔

(الآثار لابی یوسف ، ص 57 ، حدیث نمبر : 282 ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت)
(محیط رضوی ، ج 1 ، ص 372 تا 373 ، دار الکتب العلمیہ ، بیروت)
(بھار شریعت ، ج 01 ، حصہ 04 ، ص 723 تا 724 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)

و اللہ تعالیٰ اعلیٰ و اعلم بالصواب

30 جمادی الاولیٰ 1446 ھ بمطابق 03 دسمبر 2024 ء