سلسلہ : الالغاز الفقھیۃ (فقہی پہیلیاں)
کتاب الجنائز : نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
عنوان : کس جگہ جنازہ پڑھنے کا ثواب نہیں ؟
نمبر شمار : 37
سوال : نمازِ جنازہ ادا کرنے کے فضائل وارد ہوئے ہیں ، لیکن کیا کوئی ایسی جگہ بھی ہے کہ جہاں نمازِ جنازہ ادا کیا جائے ، تو کوئی ثواب نہیں ؟
جواب : جی ہاں ! ایسی بھی ایک صورت ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر عین مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، تو احادیث مبارکہ میں فرمایا گیا کہ اس پر کوئی اجرو ثواب نہیں ملے گا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ” من صلی علی جنازۃ فی المسجد فلا شئی لہ ” ترجمہ : جس نے مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کی ، اُس کے لئے کوئی اجر و ثواب نہیں۔
(سنن ابو داؤد ، ج 2 ، ص 101 ، قدیمی کتب خانہ ، کراچی)
بلکہ فقہائے کرام نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں تصریح فرمائی ہے کہ مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنا مکروہ تحریمی ، ناجائز و گناہ ہے۔
(در مختار علی التنویر الابصار ، ج 3 ، ص 148 ، مکتبہ حقانیہ ، پشاور)
(فتاوی رضویہ ، ج 9 ، ص 260 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاہور)
(فتاوی فیض الرسول ، ج 1 ، ص 445 تا 446 ، شبیر برادرز ، لاہور)
نوٹ : فنائے مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنا جائز ہے۔
و اللہ تعالیٰ اعلیٰ و اعلم بالصواب
✍ ابو ثوبان محمد خاقان قادری عفی عنہ
جمادی الاولیٰ 1446 ھ بمطابق نومبر 2024 ء




